ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آذربائیجان میں ریفرنڈم کے بعد اقتدار پر صدر الہام علییف کی گرفت اور مضبوط

آذربائیجان میں ریفرنڈم کے بعد اقتدار پر صدر الہام علییف کی گرفت اور مضبوط

Tue, 27 Sep 2016 15:29:21    S.O. News Service

باکو،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آذربائیجان میں پیر کو منعقدہ ریفرنڈم میں عوام کی بھاری تعداد نے اُن آئینی ترامیم کے حق میں رائے دی، جن کے نتیجے میں اقتدار پر صدر الہام علییف کی گرفت اور مضبوط ہو جائے گی۔ اس کے برعکس اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کے علمبردار گروپوں نے اس ریفرنڈم کو علییف خاندان کے شاہانہ اقتدار کو مزید مستحکم کرنے کا ایک طریقہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے آج منگل کو بتایا کہ اکیانوے فیصد سے زائد رائے دہندگان نے صدر کے عہدے کی آئینی مدت پانچ سے بڑھا کر سات سال کرنے کے حق میں رائے دی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر علییف اس ریفرنڈم میں منظور ہونے والی اُس ترمیم کے ذریعے آئندہ اپنی اولاد کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، جس میں صدارت کے امیدوار کے لیے کم از کم پینتیس سال کی عمر کی شرط ختم کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔


Share: